سوات(سوات نیوز)سوات میں عوام کو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ کم عمر اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے میں سرگرم مافیا کی نشاندھی ہوگئی ہے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے ناجائز طریقوں سے منافع کمانے والے اس گروہ کا پتہ لگا کر اس کا مکروہ دھندہ اور منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی سوات کی ٹیم نے معتبر ذرائع کی اطلاعات کی بنیاد پر مختلف قصائیوں کی دوکانوں پر چھاپے مارے اور کم عمر مویشیوں کا گوشت برآمد کرکے اسے ضائع کرنے کے علاؤہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے قصائیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے اتھارٹی کے مستعد افسران نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کی عوام کو بازاروں اور مارکیٹوں میں معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی ہر دم مصروف عمل رہے گی واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ماہر ٹیم نے سوات کی تحصیل بابوزئی میں مختلف بازاروں کی انسپکشن کی اس دوران مینگورہ گلشن چوک میں ایک قصائی کی دوکان سے کم عمر اور بیمار جانور برآمد ہوا جسے موقع پر ضبط کیا گیا اور ذبح شدہ جانور کا گوشت اور اعضاء ڈمپنگ کی جگہ پر ضائع کر دئیے گئے اس واقعے کے بعد اتھارٹی نے انسپکشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متعدد قصائیوں سے غیر معیاری گوشت اور اعضاء برآمد کرکے انہیں ضائع کرنے کے علاؤہ ان پر بھاری جرمانے بھی عائد اور وصول کئے تاکہ اس قبیح اور صحت دشمن کاروبار کی سختی سے حوصلہ شکنی ہو اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اسد قاسم نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ بازاروں میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ اور دن رات کی بنیاد پر انسپکشنز جاری رکھیں گی سوات میں ان کاروائیوں کیلئے دو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جن میں ایک کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس اور دوسری ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,552 total views, 2 views today