سوات(سوات نیوز) سوات میں قتل ہونیوالی رقاصہ کا قاتل گرفتار ، پیسوں کی لالچ میں فائرنگ کی ۔ ملزم نے پہلے روزہ کو فائرنگ کی پولیس نے چار روز بعد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ ڈی ایس پی ظاہر شاہ اور ایس ایچ او طارق خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم شوکت علی نے 7 مئی کو پہلے روزے کی شام اپنی فنکارہ بیوی مینہ کو قتل کردیا تھا اور اسکے بعد روپوش ہوگیا تھا، پولیس نے مسلسل تعاقب کے بعدملزم شوکت کوگرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعترافِ جرم کرلیا ہے کہ اس نے پیسوں کے تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، ت ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اورعدالت سے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ ایس ایچ او طارق خان کے مطابق تفتیش کے بعد مزید صورتحال سامنے ائے گی ۔
1,297 total views, 2 views today