مینگورہ(سوات نیوز)مینگورہ کے سر گرم سماجی کارکن بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ مینگورہ میں سستے بازار کے نام پر غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کیا جارہاہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اس بازارپر قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں جو ایک انتہائی قابل افسوس اورقابل مذمت امر ہے،عوام جلد موجودہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر مرادسعید کی فوٹوسیشن کیلئے یہاں پر سستا بازار سجایا گیا ہے جس کا تاحال عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچابلکہ غریب ریڑھی بانوں کو زبردستی اس بازارمیں لے جاکر انہیں اشیائے خودونوش ارزاں پر فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہاہے جنہیں اس اقدام سے مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے مگر ان کے حال پر حکومتی اہلکاروں کو کسی قسم کا ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی ایک لہر چل پڑی ہے جس کا اعتراف نااہل وزیر اعظم سمیت وفاقی اورصوبائی وزرا ء نے بھی کیا ہے مگر ان کے پاس اس مہنگائی پر کنٹرول پانے کیلئے کو ئی پروگرام موجود نہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملکی معیشت کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے مگر اس کے باوجود بھی حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں اورپروٹوکول سے فرصت نہیں ملتی اوردوسری جانب مختلف مسائل اور مشکلات کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکاہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عید کے بعد قوم موجودہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔
1,866 total views, 2 views today