سوات(سوات نیوز)ضلعی انتظامیہ سوات اور فیصل موورز کی جانب سے کبل بازار میں عوام کے سہولت کے لئے رمضان سستا بازارلگایا گیا جس کا افتتاح کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسودنے کیا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی پرعلاقے کے لوگوں نے حاجی فضل مولا اور فیصل موورز کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان،اسسٹنٹ کمشنر کبل عرفان علی خان،اے اے سی کبل حیاء الدین،ٹی ایم او کبل عرفان خان، ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری،تحصیلدارکبل، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار پی کے 7حاجی فضل مولا خان،سلطان حسین،حمید خان،شاہی محمد، سیراج سمیت کثیرتعدادمیں عمائدین علاقہ وعوام نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہے کہاکہ کبل بازار میں جورمضان سستابازار لگایاگیاہے اس میں موجود تمام اشیائے خوردونوش پر 20-25%تک رعایت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اس سے اور زیادہ سستابازارکیاہوسکتاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیصل موورز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بازار سے بارعایت اشیاء فراہم کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کرداراداکررہے ہیں اورانشاء اللہ رمضان میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
1,022 total views, 2 views today