سوات(سوات نیوز)لوگوں کو بہترین کھانے اورہوٹلنگ سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، رمضان المبار ک میں خصوصی افطار اورباربی کیوڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے آنے والے مہمان بھرپورلطف اٹھاسکیں گے،ان خیالات کا اظہارسوات کے پرفضامقام فضاگھٹ میں واقع برج السوات ہوٹل کے جنرل منیجر شیرین زادہ بدر نے دیگر سٹاف کے ہمراہ افطار ڈنر کے حوالے سے بروشرتقسیم کرتے وقت لوگوں سے بات چیت اوربعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرفرنٹ آفس منیجرکامران خان،شاہ فہد،زاہد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ افطارڈنر میں تمام فوڈ آئٹمزمثلاََ کباب،تکے،پکوڑے،سموسے،مرغ کڑاہی،مٹن،جلیبی روٹیاں اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں جبکہ مہمانوں کو ان کی خواہش کے مطابق آرڈر پر بھی کھانے فراہم کئے جائیں گے جن کا انتہائی مناسب اورکم ریٹ مقررکیا گیاہے جبکہ ہوٹل میں خواتین کیلئے پردے کا خاص انتظام بھی موجود ہے،انہوں نے مزید کہاکہ افطاری کے ساتھ نمازمغرب کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے،انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ وہ آئیں اوربرج السوات کے افطار ڈنر میں بہترین کھانوں کا لطف اٹھائیں۔
1,194 total views, no views today



