مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈک سوات و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غرباء کو 16 سو روپے میں فراہم ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے 7 ارب روپے کی لاگت سے شروع کردہ سستی قیمتوں پر غرباء کی اشیاء کی فراہمی کے کارڈز کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ، جامبیل کوکارئ کے غرباء نے شرکت کی ، جبکہ غریب طبقات کے افراد میں یوٹیلٹی سٹورز سے راشن کی فر،اہمی کے کارڈز بھی تقسیم کی گئی ، ممبر صوبائی اسبملی فضل حکیم خان نے کہا کہ کارڈز صرف غرباء کیلئے ہیں ، اس سلسلے میں استطاعت رکھنے والے افراد یہ کارڈز از خود واپس کردیں اور مستحق لوگوں کو اس سے نوازیں ، انہوں نے کہا کہ جہاں پر غیر مستحق شخص نے اس سروے کے تحت راشن حاصل کیا ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ غریب لوگوں کو جہاں پر بھی مشکلات کا سامنا ہوں تو براہ راست مجھ سے رابطہ یقینی بنائیں ، ان کے مسائل کے حل کیلئے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے فراہم کارڈز صرف غریب لوگوں ، خاندانوں کیلئے ہے اس میں کہاں پر بھی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائیگی اور اس سلسلے میں کارروائی ہوگی ، فضل حکیم خان نے کہا کہ وہ خاندان افراد کو غریب ہیں اور سروے میں شامل نہیں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اعلیٰ فورمز پر بات کرینگے ۔
834 total views, no views today


