سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت انصاف اور خدمت کی فراہمی اور اداروں کی بحالی ممکن بن چکی ہے جبکہ عوام بھی ہماری اصلاحات اور اقدامات سے خوش ہیں وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کواپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک نے اُن مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ لوگوں سے براہ راست ملنے کیساتھ ساتھ خدمت کا سلسلہ اس طرح جاری رہے گااورانکے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ د ن رات کھلے ہیں اور وہ کسی ذاتی یا اجتماعی کام کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ مل سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل میں دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی سب کا فرض ہے پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی حکومت جس شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے سچ کر دکھائے ہیں ہمارا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے ہم نے امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو عوام کے تعاؤن سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی کیونکہ کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کئے بغیر غریب عوام موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔
1,442 total views, no views today
Comments



