سوات: (سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی تضحیک برداشت نہیں کریں گے، صوبائی وزیر صحت کو عہدے سے برطرف کیا جائے، عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کیلئے اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ایک مرتبہ پھر جائزہ لے اور ڈاکٹروں کے تحفظات دور کریں بصورت دیگر ڈاکٹروں کی عدم ڈیوٹی کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہو چکی ہے، عوام کے ساتھ ساتھ اب ڈاکٹروں اور دیگر طبقوں کو بھی چھیڑا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کیلئے اُن کا بھر پور ساتھ دے گی اور اُن کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے ڈاکٹروں کے ساتھ اُن کا رویہ مناسب نہیں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے ڈاکٹروں کے مسائل میں اضافہ ہو گا اس ایکٹ میں خامیاں ہیں بلکہ اس میں پنشن اور مالیاتی اُمور جیسے اہم کام کا تعین ہی نہیں بورڈ آف گورنرز میں اگر پیشہ وارانہ ماہرین شامل ہوئے تو سامنے آنے والے مسائل پر پیشگی غور یا پھر موقع پر اس حوالے سے راہ نکالنے اور حکومت سے معاملات کے حل کیلئے رجوع کر لیتے ایسا نہ ہونے کے نتائج جہاں مختلف صورتوں میں سامنے آنے لگے ہیں وہاں ہسپتالوں کا نظام بگڑ رہا ہے اور میں زیادہ تر نقصان غریب عوام اور مریضوں کا ہو گا لہذا حکومت فوری طور پر اس اہم مسئلے کو نظرا نداز کئے بغیر اس کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹروں کے ساتھ احتجاج میں شانہ بشانہ ہوگی۔
1,070 total views, 2 views today