سوات ، وزیراعظم پاکستان لیپ ٹا پ سکیم کے تحت پورے پاکستان کے طرح خیبر پختون خوا کے مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں ماسڑ کے طلباء کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کی منظوری دی جاچکی ہیں جس کے تحت پشاور، مردان ، ملاکنڈ اور دیگر یونی ورسٹیوں کو لیپ ٹاپ تقسیم بھی کئے جاچکے ہیں مگر تاحال سوات کے طلبا ء واطالبات اس اسیکم سے محروم چلے آرہے ہیں سوات یونی ورسٹی ماسٹر کے طلباء وطالبات نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یونیو رسٹی آف سوات کی نااہل انتظامیہ کی وجہ دے دو مرتبہ ماسٹرطلباء کے لیسٹ ہائر ایجوکیشن سے واپس ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے ماسٹر کے سینکڑوں طلباء وطالبات لیپ ٹاپ سیکیم سے محروم چلے آرہے ہیں۔ طلباء وطالبات نے وزیراعظم نواز شریف ، ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ سوات جیسے پسماند ہ علاقے میں ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ سکیم سے فائدہ دیاجائے کیونکہ اگلے مہینے یونیورسٹی میں امتحانات شروع ہونے والے ہیں جس سے سینکڑوں طلباء وطالبات یونی ورسٹی کی نااہل اہلکاروں کی وجہ سے لیپ ٹاپ سے محروم ہوسکتے ہیں۔
860 total views, no views today


