سوات(وقار سواتی سے)سوات بورڈ کے عبوری چئیرمین عمرحسین سے چارج واپس ، گریڈ 17 کے عمر حسین کو گریڈ 20 پر تعینات کردیا گیا تھا ،گریڈ 19 کے آفیسر نے نظرانداز کرنے پر عدالت سے رجوع بھی کرلیا تھاصوبائی حکومت کے ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سوات بورڈ کے چیئرمین کیلئے کنٹرولر کو عبوری ترقی دیکر چیئرمین بنا دیا تھا، عمر حسین اس محکمہ کے گریڈ 17 کے افیسر ہے جبکہ اس کو گریڈ 20 پر لگادیا گیا تھا، 15 مئی کو ہونے والے نوٹیفیکیشن کو محکمہ نے واپس لیا ہے ، اور عمر حسین سے چارج واپس لیکر مالاکنڈبورڈ کے چیئرمین حنیف اللہ کو اضافجی چارج تفویض کردیا گیا ہے،زرائع کے مطابقعمر حسین پہلے ہی گریڈ 18 کے کنٹرولر کے عہدے پر بھی براجمان ہیں ، محکمہ کے اس فیصلہ کیخلاف گریڈ 19 کے افیسر نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا تاہم میڈیا پر خبریں انے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا
1,295 total views, no views today



