سوات (سوات نیوز) ٹمبرمافیااورسمگلروں کے گردگھیرا تنگ، علاقہ روڑینگار میں جنگلات کے تحفظ کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی، سمگلروں کے ارادے دم توڑگئے، محکمہ جنگلات کیطرف سے جنگل بچاؤ کمیٹیوں کے قیام کے دوررس نتائج برآمد ہونے لگے، اہل علاقہ اور محکمہ جنگلات کا جنگلات کے تحفظ کیلئے ایکا، سمگلروں اورٹمبرمافیا کے اوسان خطاء، مقامی جنگلات کے تحفظ کیلئے عوام اورمحکمہ جنگلات کی حکمت عملی کامیاب اہل علاقہ اورمنتخب نمائندوں کاجنگلات کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہاراطمینان، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کیطرف سے گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات سوات کے حکام اورمقامی لوگوں نے مشترکہ طورپر جنگلات کے تحفظ کیلئے جو حکمت عملی مرتب کی تھی اس کی دوررس نتائج برآمد ہونے لگے ہیں جس پر لوگوں نے اطمینان کااظہارکیاہے سوات میں اگرایک طرف ٹمبر مافیا اورسمگلر جنگلات کو تباہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں تو اس کے مقابلے میں محکمہ جنگلات کی طرف سے جنگلات کی تحفظ کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی حکمت عملی کامیاب رہی۔ اور تحصیل مٹہ کے جنگلات خصوصاً روڑنگار کے جنگلات کی تحفظ کو یقینی بناکر مذکورہ محکمہ نے ایک مثال قائیم کررکھی ہے اس حوالے سے اہل علاقہ نے بھی روڑنگار کے جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کیطرف سے اٹھائے جانیوالی اقدامات پر اطمینان کااظہارکیاجارہاہے۔ اسی حوالے سے اہل علاقہ کی طرف سے سماجی شخصیت حبیب اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ جب سے SDFOمٹہ نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالا ہے۔ اس وقت سے علاقہ کے جنگلات کی تحفظ یقینی ہوگئی ہے، اور مذکورہ آفیسرکی بہترحکمت عملی کیوجہ سے سمگلروں اورٹمبرمافیا کے ارادے خاک میں مل گئی ہے۔ ان کے گردگھیراتنگ کردیاگیاہے اوریہی وجہ ہے کہ یہ مافیامذکورہ فرض شناس آفیسر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان کو بدنام کرنے کیلئے پرانہ ویڈیو وائرل کیاجاتاہے۔ جو حقیقت کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ آفیسرمحکمہ جنگلات کے کنزرویٹر اورDFOکی ہدایت پر علاقہ میں جنگل بچاؤ کمیٹیاں تشکیل دیکر جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں میں شعوربیدارکیا۔ ایسے آفیسر کی حوصلہ افزائی کیلئے علاقے کے لوگ بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات کی تباہی کے حوالے سے خبروں اوراطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بلکہ یہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ علاقہ روڑنگار اورملحقہ علاقوں کے جنگلات کی مکمل تحفظ کو یقینی بناناایس ڈی ایف او مٹہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔ واضح رہے کہ علاقہ روڑنگار کے گنے جنگلات اور سرسبز علاقہ گرین پاکستان مہم کی ایک کڑی ہے۔ جس کا کریڈٹ محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کو جاتاہے کیونکہ ان کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے علاقہ میں سمگلروں کے گردگھیراتنگ کردیاگیاہے اور متعلقہ حکام کااس منصوبہ سے سمگلر خوش نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے بعد محکمہ جنگلات کے فرض شناس آفیسر اورملازمین کو ایک سازش کے تحت بدنام کیاجارہاہے ادھرعوامی حلقوں نے بھی علاقہ روڑنگار کے جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی متعلقہ حکام کیطرف سے اٹھائے جانے والی اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام افواہوں کوحقائق کے برعکس قراردیاہے اور اس عزم کااعادہ کیاہے کہ وہ علاقے کے جنگلات کی تحفظ کے خاطر محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کیساتھ مکمل تعاؤن کریگی اورجنگلات کیخلاف ٹمبرمافیا اورسمگلروں کے ہرکوشش کوناکام بناکرخاک میں ملادیں گے۔
1,454 total views, 2 views today