سوات(سوات نیوز)مینگورہ میں انتظامیہ کی کاروائی،باسی کلیجی،پوٹھے اور دیگر مضر صحت گوشت سے بھرا کنٹینر برآمد، ایک ملزم گرفتار،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کو ایک خفیہ اطلاع ملی کے باہر علاقوں سے مینگورہ شہر اور دیگر شہروں میں باسی پوٹھے،کلیجی،اور مضر صحت گوشت لایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کو چھاپہ مارٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے لیویز نفری اور دیگر حکام کے ہمراہ پیپلز چوک میں چھاپہ کر وہاں سے ایک کنٹینر کو پکڑا جس میں سے پچاس کلو سے زائد مضر صحت گوشت،کلیجی اور پوٹھے اور دیگر اشیاء برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،انہوں نے فوری ہدایت کی کہ لنڈاکے اور تمام داخلی راستوں پر نگرانی مذید سخت کی جائیں تاکہ مضر صحت اشیاء سوات نہ پہنچ سکیں اور انکے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔
1,338 total views, 2 views today