سوات ( الطاف سے) سوات کے تحصیل کبل میں موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار سنسنی خیز انکشافات ۔کبل پولیس سٹیشن کے مطابق ڈی پی او سوات اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس پی بخت زادہ اور ڈی ایس پی مذکر شاہ کی نگرانی میں کبل اور چارباغ پولیس کی انوسٹی گیشنآ فیسر روشن علی کاکارروائی،کارروائی کے دوران چوری شدہ 4موٹرسائیکلوں کو برآمد کر کے قبضے میں لئے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،ایس ایچ او چارباغ اکبر حسین کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 4موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان بھی گرفتار ہوچکے ہیں،ملزمان میں رحمن علی ولد محمد رحیم سکنہ منڈلڈاگ گوالیرئی،محمد باچا ولد چمن گل سکنہ شکردرہ مٹہ اور شام باچا ولد سلطان زمین سکنہ امانکوٹ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
2,537 total views, 2 views today