سوات(سوات نیوز)ائی ایس پی آر نے میران شاہ میں پاک فوج کی چوکی پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی جانب سے ساتھیوں سمیت کیے جانے والے حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ محسن داوڑ اور علی داوڑ کی سربراہی میں حملہ آوروں کے گروہ نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ خار قمر چیک پوسٹ پر کیا گیا، پی ٹی ایم کارکنان نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں لیکن پاک فوج کے جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، پی ٹی ایم کارکنان نے باڑ کراس کر کے اس علاقے میں آنے کی کوشش کی جو چوکی کا حصہ تھی اور جہاں آنا منع تھا پاک فوج کے جوانوں نے تحمل سے انہیں روکا جس پر محسن وزیراور علی داوڑ کی سربراہی میں گروہ نے پاک فوج پر فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کے جوانوں کو جواب دینا پڑا اور 3حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 10زخمی ہیں۔
1,152 total views, 2 views today