سوات، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس چےئرمین ایم پی اے فضل حکیم کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ واپڈا ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، انجینئرنگ اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہا ن نے شرکت کی ، اجلاس میں سوات کے تمام صوبائی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیاگیا اور تمام ممبران صوبائی اسمبلی کے سالانہ ترقیاتی فنڈز متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا عمل بھی مکمل کیاگیا اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم نے سرکاری آفیسروں کو متنبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایاجائے اور ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، ناقص میٹرئیل کے استعمال اور فنڈ کو غلط طریقے سے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی رورعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کویقینی بنائیں گے اور اس حوالے سے متعلقہ سرکاری آفیسرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ وہ زمانہ گیا جب سرکاری فنڈ کو ہڑپ کیاجاتا، اب ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو نہ صرف یقینی بنائیں گے بلکہ ایک مانیٹرنگ سسٹم کابھی بندوبست کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور کسی کو سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ کمیشن اور رشوت کا زمانہ گزر گیا ہے ہم کمیشن اور رشوت نہیں لیتے تو پھر کمیشن کو سرکاری آفسرز کا راستہ بھی روکناجانتے ہیں انہوں نے کہاکہ جو سرکاری آفیسر کمیشن اور رشوت کے چکر میں سرکاری فنڈ ہڑپ کرنے کے درپے ہیں ان کو یہ بات جان لینی چاہئے اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے اس حوالے سے ایک سخت مانیٹرنگ سسٹم بنایاہے۔
860 total views, no views today


