مینگورہ، سوات میں ہلکی بارش شروع ہوکر سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کو دیکھ کر لوگوں نے گرم ملبو عات کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ سردی شروع ہوتے ہی سوئی گیس نے سابقہ روایات بر قرار رکھ کر گیس بند کردی ہے ۔ جس سے صارفین کے مشکلات بڑھ گئے ہیں ۔ سوئی گیس بندش سے جہاں گھریلوں صارفین اذیت کے شکار ہیں وہاں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور تندور والے بھی ، مشکلات کے شکار ہیں ، کچھ تندور والوں اور گھریلوں صارفین نے تو سوختنی لکڑ ی کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ محکمہ سوء گیس جو کافی عرصہ سے سہولت کے نام پر عوام کیلئے زحمت بناہوا ہے نے اب تو گیس غائب ہی کردی ہے ۔ صارفین گیس نے دھمکی دی ہے کہ اگر سلسلہ اس طرح جاری رہا تو سڑکوں پرآکر احتجاج شروع کردینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے سڑکوں پر آنے سے قبل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
821 total views, no views today


