مینگورہ(سوات نیوز) ڈسٹرکٹ سوات رمضان فلڈ لائٹس گیمز اختتام پزیر، بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں حمزہ نے پہلی اور عبدالباسط نے دوسری جبکہ ڈبل مقابلوں میں فراز اور عبدالباسط کی جوڑی نے پہلی جبکہ حمزہ اور خلیل کی جوڑی دوسری نمبر پر رہے، ہاکی کے مقابلوں میں نواں کلی مینگورہ کے ہاکی ٹیم نے پہلی جبکہ اوڈیگرام ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن لی،فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ایس پی انوسٹی گیشن ملک احجاز اعوان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیا ں اور نقد انعامات تقسیم کئے، ہاکی میں پہلی پوزیشن کے لئے بیس ہزار جبکہ دوسری پوزیشن کے لئے دس ہزار، اسی طرح بیڈمنٹن سنگل اور ڈبل میں پہلی پوزیشن کی ٹیموں کے لئے دس دس ہزار اور دوسری کے لئے پا نچ پانچ ہزار کے نقد انعامات دئے گئے،ڈسٹرک سوات سپورٹس آفیسر حضرت اللہ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی کاکا، سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی خان دولت خیل، ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ودان بھی تقریب میں موجود تھے، مہمان خصوصی ملک احجاز اعوان نے کہا کہ سوات میں نائٹ مقابلے منعقد کروانا بڑی بات ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کا کھیلو ں میں دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے، ہم سب کو ملکر سوات کے نوجوانوں کے لئے قومی سطح پر ٹورنامنٹ منعقد کروانے ہوں گے تاکہ یہ ٹیلنٹ آگے جاسکیں، ضلعی سپورٹس آفیسر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کا سپورٹس ٹیلنٹ اجا گرکرنے میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے اور انہیں مختلف کھیلوں کے مقابلے، سامان اور تربیت کے لئے اقدامات اٹھار رہی ہیں، ظفرعلی کاکا نے مہمان خصوصی اور ضلعی سپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سوات کے نوجوانوں کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
1,104 total views, 2 views today