مٹہ (سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام تحصیل مٹہ کے طرف سے ضلع سوات کے مشران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مٹہ سوات میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کو کامیاب کرنے کیلئے پیغام دینا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر،مولانا حجت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی سے عوام تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس ظالم حکمرانوں سے نجات مل جائے لیکن چونکہ رمضان کا مہینہ ہے جو صبر وتحمل کا درس دیتا ہے انشاء اللہ عید کے بعد جمعیت علماء اسلام کا مارچ حکومت ختم کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہورہا ہے جس کا آغاز تحصیل مٹہ سوات سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد مٹہ سوات میں ناموس رسالت کانفرنس ہوگا جس کیلئے تاریخ بہت جلد اعلان کیا جائیگالہذاکارکنان سے اپیل ہیں کہ وہ بھرپور تیاری کریں اورنا اہل حکمرانوں کو عوامی طاقت سے شکست دیں کیونکہ ہر ظالم سے بغاوت ہر مظلوم کی حمایت اور بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت جمعیت کا مشن ہے۔افطار پارٹی کے آخر میں تحصیل مٹہ کے امیر مولانا رحیم اللہ اور جنرل سیکرٹری مفتی نصر اللہ بابر نے افطار پارٹی میں علماء کرام اور طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
1,198 total views, no views today



