مٹہ، مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں گھریلو تنازعہ پر تصادم،تین افراد چھریوں کے وار سے شدید زخمی ،کرنٹ لگنے سے نو سالہ بچے کی حالت غیر ہوگئی۔ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں مختلف واقعات کے نتیجے میں ۳افراد زخمی جبکہ کرنٹ لگنے سے نو سالہ بچہ جھلس گیا۔پہلا واقعہ شیر پلم میں پیش ایا جہاں چچازاد بھائیوں کے درمیان گھریلوں تنازعہ پر تصادم ہوا۔جس میں مبینہ طور پر شاہ بخت روان نے چھریوں کے وار کرکے رحیم زادہ ،خائستہ رحمان ولد گل زمین کو زخمی کردیا جبکہ بیچ بچاو کرنے والا شخص عمر واحد بھی زد میں اگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیئے۔مٹہ پولیس نے ملز م کی خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ کوز شیر پلم میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نو سالہ بچہ حسن ولد عمر باچا کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر مٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
836 total views, no views today


