سوات(سوات نیوز) عید الفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع امد کیلیے سوات پولیس نے ٹورسٹ پولیس اسکواڈ تعینات کردیا ، لڈی پی او سوات سید اشفاق کے مطابق لنڈاکے ۔ شموزی ۔ شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر داخلی راستوں پر اسکواڈ تعینات کردئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے بالائی علاقوں کی طرف جانے والے سیاحوں کیلیے متبادل روٹ بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ سیاحوں کی کیلیے بروشر تقسیم ہونگے جس میں سوات کا نقشہ بھی ہوگا تاکہ سیاحوں کو اسانی ہوں ۔ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تحفظ کیلیےسپیشل۔سکواڈ کے علاوہ بھاری تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی بہتری کیلئے پولیس کے تمام افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیمحمود خان کی متوقع امد کیلیے مٹہ کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا
سوات کے تمام داخلی راستوں پر فیسیلیٹیشن سنٹرز بھی قایم ہوگئے ہیں
1,485 total views, no views today



