سوات(خورشید علی )سوات میں ایک ساتھ دو خوشیاں منائی گئی، عید الفطر کیساتھ ساتھ اج والئی سوات کی یوم پیدائش بھی تھی ، والئی سوات کی بہو اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے اپنی رہائش گاہ پر سادہ تقریب منعقد کی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، مسرت احمد زیب کے گھر میں والئی سوات کے یوم پیدائش کے دن کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا، اور ان کی یاد میں مختلف لوگوں نے اپنے خیالات شیئر کیئے ۔ اس موقع پر سوات نیوز نے خصوصی پروگرام بھی ریکارڈ کیا، سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب نے کہا کہ والئی سوات کی یوم پیدائش 5جون 1908ہے والئی سوات کے زندگی میں بھی اس دن کو خصوصی طور پر منایا جاتا تھا، اس دن کی یاد میں یہ دن اج منایا جارہا ہے،ا س موقع پر میاںگل عمر فاروق نے کہا کہ والئی سوات کی زندگی ایک روشن کتاب کی طرح ہے،ا س نے اپنی زندگی سوات کی ترقی ، تعمیر اور فلاح وبہبود کیلئے وقف کررکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال شایان شان طریقے سے اس دن کو منایا جائیگا، جس میں پورے سوات کے لوگوں کو مدعو کرینگے ۔
1,660 total views, no views today



