مینگورہ،مٹہ میں پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا،نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ امیر زادہ سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھا کہ مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی،اخری اطلاعات انے تک قاتلوں کی تلاش جاری تھے۔
مسلسل واقعات نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا،اگر سیکورٹی فورسز کے موجودگی میں یہی حالت ہے تو نکل جانے کے بعد سوات کا اللہ ہی حافظ، سیکورٹی ادارے واقعات کے روک تھام اور قاتلوں کے گرفتاری کیلئے اقدامات کرے۔گزشتہ روز مٹہ مدینہ کالونی میں اسپیشل پولیس فورس اہلکار امیر زادہ ولد مرزا خان سکنہ درشخیلہ کو دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد نے پیچھے سے گولیاں مار کر قتل کردیانامعلوم افراد واردات کے بعد حسب سابق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مقتول کو چار گولیاں لگی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی۔اخری اطلاعات تک قاتلوں کی تلاش جاری تھی۔چار دن پہلے مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں بھی نامعلوم افراد کے فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کا ممبر قتل ہوا تھا۔مسلسل واقعات کیوجہ سے عوام میں خوف ہراس پھیل چکا ہے،سیکورٹی اداروں کے موجودگی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا ناکامی ہے جبکہ پولیس کے جانب سے بھی تا حال سوات میں نامعلوم افراد کو معلوم نہ کیا جا سکا۔
427 total views, no views today


