سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اشفاق انور نے کہا ہے کہ سوات میں گزشتہ تین دنوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں داخل ہوئے، ان گاڑیوں میں چار لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کیا ،سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے دو پزارپولیس اہلکار سوات کی سڑکوں اور سیاحتی مقامات میں تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیاحتی پولیس بھی سڑکوں کو کلیئر کرارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام سیاحوں کی سہولت کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ سوات ایک پرامن خطہ ہے سیاح اس وادی کا ضرور رخ کریں .
1,323 total views, no views today
Comments



