سوات(سوات نیوز)عید کے تین دنوں میں سیاحوں سے زائد کرائیوں کی وصولی کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا، گزشتہ دو دنوں میں سات ہوٹل مالکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، عید کے دوسرے روز چار ہوٹل مالکان جبکہ تیسرے روز تین ہوٹل مالکان کو گرفتارکیا جا چکا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے دنوں میں ہوٹل والوں کی من مانیاں کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، میڈ نائٹ اپریشن کے دوران ایک لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے، جبکہ سیاحوں کو اضافی کرایئے واپس کردیئے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی صورت سیاحوں کو تکلیف نہیں پہنچانے دینگے، سیاح بلاخوف وخطر سوات ائے ۔
1,070 total views, no views today
Comments



