کراچی: بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہاہے کہ پاکستان سے خوبصورت یادیں سمیٹ کرواپس جارہی ہوں، سندھ فیسٹیول پاکستان آنے کابہانہ بن گیا۔
ضیامحی الدین سے ملاقات میرے لیے باعث اعزازہے، ہندوستان کی طرح پاکستان میں نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، اگرہم سرحدوں کی قیدسے نکل جائیں توبہت معیاری کام کرسکتے ہیں، ہندوستان روانگی کے موقع پرکراچی ائیرپوٹ پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہیے، دونوں ممالک کے فنکاروں کوزیادہ سے زیادہ کام کے مواقع ملنے چاہیں
772 total views, no views today
Comments


