سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوااور پورے ملک میں دیرپا جدوجہد کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے گزشتہ حکمرانوں نے قوم کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی خیر خواہی کا سوچاہے اور اصل معنوں میں قوم کو ہر قسم کی تکلیف سے نکالنے میں بھرپور ریلیف دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں رمضان کے مہینے میں بے تحا شا لوڈ شیڈنگ شیڈنگ ہوتی تھی اور عوام بے یارو مددگار پورے رمضان کا مہینہ بغیر بجلی کے گزارتے تھے لیکن پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے قیادت میں پورے ملک میں رمضان کے مہینے میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی جو قوم کے لئے سب سے بڑی ریلیف اورخوش آئندبات ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے اپنے ذاتی مفادات کے لیے عوام کو احتجاج کرنے پرمجبورکررہے ہیں جو عوام کے مفاد میں نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پختون قوم اب بیدار ہوچکی ہے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتی ہے اب پختون قوم امن اورخوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کیے اور کامیابی سے بغیر کوئی رکاوٹ سیاح کوبھرپوررلیف دینے میں کامیاب رہے جس کے لئے ہم سب محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں بڑی مشکلوں کے بعد امن قائم ہوچکا ہے اورپختون قوم بیدارہو چکی ہے امن کے خاطرکوئی بھی کسی کے ذاتی مفاد کے لئے نہیں نکلے گے۔
1,541 total views, 2 views today