سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ڈبلیوایس ایس سی مینگورہ کے سی ای اوشیدامحمدکو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مینگورہ شہراورسیدوشیریف کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت صفائی ستھرائی بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر کریں حلقہ پی کے پانچ میں صرف پانی نہیں بلکہ نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل کیا جائیں وہ ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی زیر صدارت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ رنگ محلہ میں پانی فراہمی کا مسئلہ جلد سے جلد حل کریں تاکہ عوام کو بروقت ریلیف ملے اجلاس میں ڈبلیوایس ایس سی کے سی ای اوشیدامحمد،ایس ڈی او،ناظم امجدعلی،نعمت شاہ،ارشدعلی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران سی ای اوشیدا محمدنے فضل حکیم خان کوشہرمیں صاف پانی کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی فضل حکیم خان نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے قیام کے بعد مینگورہ شہر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مسئلہ کافی حد تک ختم ہوچکا ہے اور عوام کو بغیر کسی تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیاہے انہوں نے مزیدکہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کو تمام تر وسائل فراہم کرینگے اور انہیں ایک مثالی ادارہ بنائینگے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وہ اس طرح ہی اپنے کوششیں جاری رکھیں اور تمام تر کام میرٹ اور شفاف طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام کو عمران خان کے وژن کے مطابق شفاف انصاف مل سکے۔
966 total views, 2 views today