بریکوٹ، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان کا دور ہ بونیر پارٹی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔مخدوش صورت حال کے دوران بونیر کا دورہ واحد نڈر لیڈر آفتاب احمد خا ن نے کیا تھا جس پر بونیر کے عوام ان کے اس جرات مند ہ عمل پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔16نومبر کے جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ضلع بھر کے تنظیموں کے عہدیداران اور کارکن بھر پور تیار ی کریں ۔ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان نے پروفیسر حمید الرحمان خان کے حجرے میں پارٹی تنظیوں کے عہدیداروں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ضلع چیرمین پروفیسر حمید الرحمان خان ،عبدالعزیز باچہ ،امجد خان،خلیل باچہ،امان اللہ خان ،ریاض خان،اسلم شیر،امیر زیب باچہ نے بھی تقاریر کیں جبکہ پارٹی کے کارکنو ں کے علاوہ وطن پال تنظیم کے عہدید ار بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثٰت رکھتی ہے اور تنظیم عہدیداروں پر لازم ہے کہ وہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں ۔کیونکہ پختون قو م کو مختلف نعروں پر ورغلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 16نومبر کے جلسوں میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے کیونکہ اس وقت واحد لیڈر آفتا ب احمد خان ہیں جو کہ پختون قوم کی صحیح رہنمائی کرکے اس دلدل سے نکال سکتے ہیں
852 total views, no views today


