سوات(میاں سید سے)سوات کے تحصیل چارباغ میں مبینہ طورپر سائن بورڈز کو چوری کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، چارباغ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بڑے سائن بورڈ زکو چوری کرکے لے جانے والےافراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لینے والے افراد جہانزیب اور عالمزیب شامل ہیں، جن سے سائن بورڈ کے بھرا ڈائنا اور لوہا کاٹنے والے الات برآمدکئے گئے ، دوسری طرف مبینہ ملزمان کا کہنا ہے کہ ان سائن بورڈز کو 20 ہزار روپے میں خریدا گیا تھا، ہمارے اوپر کسی بھی تھانے میں کوئی ایف ائی ار نہیں ہے اور نہ ہی سائن بورڈز چور ہیں۔ پولیس نے گرفتار مبینہ ملزمان کیخلاف مزید تفتیش شروع کردی ۔
1,823 total views, no views today
Comments



