سوات (سوات نیوز) سوات پریس کلب کا انٹر نیٹ ایک ہفتہ سے خراب، بار بار شکایات درج کرانے کے باوجود نیٹ کی خرابی دور نہ ہوسکی، صحافیوں کو اپنے متعلقہ اداروں اور اخبارات تک بروقت خریں پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا، عید کی چھٹیوں کے دوران سوات پریس کلب کی انٹر نیٹ لائن فنی خرابی کی وجہ سے ایک ہفتہ سے بند ہے، جس کی شکایت باربار 1218اور مقامی ایکسچینج کو کی گئی مگر تاحال نیٹ کی خرابی دور نہ ہوسکی، 1218ڈائل کرنے پر جواب ملتا ہے کہ اس نمبر کی شکایت پہلے سے موجود ہے اور پھر رابطہ منقطع ہو جاتا ہے، نیٹ کی خرابی کی وجہ سے صحافیوں کو اپنے متعلقہ اداروں اور اخبارات تک بروقت خبریں ارسال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جنہوں نے متعلقہ حکام سے نیٹ کی خرابی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
1,028 total views, no views today



