مٹہ ( رحیم خان) عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر محمد قاسیم خان مرکزی اور صوبائی کونسل کے ممبر حسین علی خان اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سے سکیورٹی لینے کا اپنا فیصلہ واپس لیں ورنہ کسی بھی قسم کی نقصان کی صورت میں ذمہ دار صوبائی حکومت اور انکے ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان صوبائی حکومت کواس مذموم کوشش میں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین دہشت گردوں کی رحم وکرم پر چھوڑدیا جائے انہوں نے کہا کہ انکے پاس قانونی راستے کیساتھ ساتھ علاقے کی رواج اور روایات کی راستے موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی جیالوں حکومتی ٹھیکداروں حکومتی رشتہ داروں اور حکومتی برائے نام بے تحاشا سیکرٹریوں کیساتھ سکیورٹی کی موجودگی اور ان لوگوں کو سکیورٹی سے محروم کرنا جس نے دہشت گردوں کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے اس وقت سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے کہا کہ احتجاج انکے جمہوری حق ہے اور ائندہ بھی پرامن احتجاج کرینگے لیکن صوبائی حکومت اور انکے ذمہ دار اپنے اپ میں صبر کا مادہ پیدا کرکے ذاتی انتقامی کاروائیوں سے گریز کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں اپنے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی کونسل کے ممبر خورشید خان اف باغڈھیرئی مٹہ بار کے ممتاز قانون دان محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ پریس کانفرنس میں بڑی تعداد میں کارکنان مقامی قائدین کے علاوہ منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے طرف سے ہونے والے احتجاج کی بعد انتقامی طور پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور تحصیل بابوزئی کے ناظم اکرام خان سے سکیورٹی لیکر سیاسی انتقام لینے کا ایک تاریخ رقم کردی لیکن عوامی نیشنل پارٹی ائندہ بھی عوام اور علاقے کی مفاد میں احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ جن قائدین سے صوبائی حکومت نے سکیورٹی واپس لی ہے ان لوگوں اور انکے خاندانوں نے دہشت گردوں کیساتھ مقابلہ کرنے اور بڑی جانی ومالی نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات قیام امن اور دہشت گردوں کیساتھ مقابلے اور ضلع سوات میں امن کی قیام کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے ان قائدین کی قربانیاں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو کسی بھی قسم کی نقصان کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور انکے ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹھیکداروں برائے نام سیکرٹریوں اور حکومتی رشتہ داروں کو سکیورٹی دینا اور عوامی نیشنل پارٹی کے ان قائدین سے لینا سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائدین کے سکیورٹی کیلئے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے لیکن پہلے حکومت اپنا ذمہ داری پوری کریں ورنہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان خود اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انکے ذمہ دار سیاسی انتقام میں اس حد تک جائے جو کل وہ خود بھی برداشت کرینگے
1,016 total views, no views today



