کالام(عزیز کالامی سے )اوشو مٹلتان میں پن بجلی گھروں کی تعمیر میں تاخیر پر عوام کا ایس آرایس پی کے خلاف مٹلتان بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین سے خطاب کرتے ہوے نائب ناظم ویلج کونسل اوشو مٹلتان انجنئیر سعید اور دیگر مشران نے کہا کہ ایس آر ایس پی والے عوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں چار سالوں میں ایک پن بجلی کی تعمیر مکمل نہ ہونا ہمارے ساتھ نا انصافی ہے
عوام نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوۓ کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اوتل دیر پن بجلی سمیت دیگر پن بجلی گھروں پردوبارہ شروع نہ کیا گیا تو ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دینگے
1,563 total views, no views today
Comments



