سوات (سوات نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں زراعت کی ترقی اور زرعی برآمدات بڑھانے کو فوکس بنایا گیا ہے زراعت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کے دوران ریسرچ کے شعبہ پر بطور خاص توجہ دی جائے گی سوات کی تحصیل مٹہ میں دورافتادہ گاؤں شور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ وفاق و صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہوگی کہ ہم نہ صرف زرعی پیداوار کے تمام شعبوں میں نہ صرف خود کفیل بن جائیں بلکہ ترقیافتہ ممالک کی طرح زرعی اجناس اور مشینری کی برآمد کا سلسلہ بھی شروع کر دیں جبکہ دوسری طرف درآمدات کو کم سے کم سطح پر لانا بھی ہمارے اہداف میں شامل ہے کیونکہ درآمدات پر ہمارا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے اور ملکی صنعت و پیداوار کو زبردست نقصان پہنچتا ہے محب اللہ خان نے اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کو تخریبی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقیافتہ اقوام اور مہذب دنیا میں اس طرح منفی اور تخریبی سیاست نہیں ہوتی پوری اپوزیشن مال بچاؤ آور خاندان بچاؤ تحریک چلانے میں مصروف ہے اور عوام کی تکالیف کا انہیں کوئی احساس نہیں بلکہ الٹا عوامی جذبات سے کھیلنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے مگر اب لوگ انکا اصل چہرہ اور داغدار ماضی پہچان چکے ہیں اور کسی بھی تحریک میں حصہ نہیں لے رہے اب اپوزیشن علی بابا چالیس چور کا ٹولہ بن چکی ہے وہ جتنا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں اتنا ہی ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے خوش و نطمئن ہیں آور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے خائف ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ قوم کو درپیش تمام معاشی و سیکورٹی کے مسائل انہی کرپٹ حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں صوبائی وزیر نے سپاسنامہ میں پیش کردہ مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔
1,220 total views, no views today



