سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سے باہر نوتعمیر شدہ مذبحہ خانہ اور سبزی منڈی کو منگل تک کھول دیا جائے گا اور اندرون شہر پرانے مذبحہ خانہ اور سبزی و فروٹ منڈی کو نو تعمیر شدہ جگہوں پر منتقل کردیا جائے گا جس سے مینگورہ شہر میں حد درجہ ٹریفک رش میں کمی آجائے گی وہ تختہ بند اگدے کے مقام پر نو تعمیر شدہ مذبحہ خانہ کے دورہ اور اسکے مختلف حصوں کے معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ کروڑوں کی لاگت سے نو تعمیر شدہ مذبحہ خانہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور پرانے مذبحہ خانہ کی منتقلی سے شہر میں ٹریفک انتظامات کی بہتری کے علاؤہ گندگی سے بھی چھٹکارا مل جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت سے جتنا ہوگا عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے میڈیا کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنا توازن کھو چکے ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام کی امنگوں پر پورا اتر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو جائے گا اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شامل ہو جائے گا انہوں نے مینگورہ بائی پاس روڈ پر نو تعمیر شدہ جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ بھی کیا اور وہاں صحت و صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی بیرون شہر منتقلی سے مینگورہ کے بازاروں میں ٹریفک کی صورتحال کافی بہتر بن گئی ہے اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ٹی ایم اے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے ہم عوامی مفاد پر مبنی اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے۔
1,300 total views, 2 views today