شاور (سوات نیوز ) زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ملک بھر سے آنے والے گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اپنا روئیہ ٹھیک کریں اور عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے سے گریز کریں، ان خیالات کاڈی سی پشاورعلی اصغر نے موٹر وے پر گاڑیوں کے کرایئے چیک کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اس موقع ریجنل ٹرانسپورٹ آتھارٹی کے سیکرٹری جاوید اختر نے زائدکرایہ وصول کرنے والوں پر جرمانے عائد کردی، انہوں نے کہا کہ ہم ڈرائیور حضرات کو خبردار کرتے ہیں کہ زائد کرایہ وصول نہ کریں اور عوام کو اچھی سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں، اس موقع پر اے سی پشاورسائرہ رحمان بھی موجود تھے۔
1,248 total views, no views today



