سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے مل کرکرپٹ،چوراورلٹیروں کوشکست دے کرعمران خان پراعتمادکرکے پاکستان تحریک انصاف کو کامیات بنایا ہے پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے مسائل کا شکار رہا ہے ہم ماضی کے نظام اور حکمرانوں سے نالاں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں وہ ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل سننے کے دوران گفتگوکررہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے اورانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف اور انکے تمام جائز حقوق مل سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ادارے قومی مفاد میں اُٹھائے گئے اقدامات سے تعاون یقینی بنائیں تاکہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی تشکیل کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہو سکے انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع سوات میں تمام سرکاری افسران عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بروقت اور عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ سرکاری محکموں کے افسران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو جواب دہ ہیں پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے کھڑی ہے وفود نے انکے معروضات توجہ سے سننے اور انکے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
968 total views, no views today



