سوات(سوات نیوز)فراڈ،دھاندلی اور جھوٹ کے بنیاد پر بنے ہوئے حکومت نے عوام کو مایو س کردیا ہے۔نااہل حکومت سے ملک سنبھالا جاتاہے اور نہ ہی پارلیمنٹ۔صحابہ کرام کے بارے میں نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔موجودہ مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین، نائب امیر نوید اقبال،اورحاجی فرمان علی نے جماعت اسلامی پی کے 2 کے مختلف مقامات اتروڑ،گبرال،مٹلتان میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی نا اہل ترین اور ناکام حکومت ہے۔مہنگائی کے سونامی پرہر آدمی پریشان ہے۔انہوں نے مزیر کہاکہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو کہ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔قوم کے ساتھ واحد آپشن صرف جماعت اسلامی ہے۔کارکنان قوم کی راہنمائی کریں۔موجودہ حکومت سے نجات وقت کی ضرورت ہے۔
921 total views, no views today



