مٹہ (سوات نیوز)کانجوتا باغڈھیرئی روڈ ذمہ داروں کی تاریخی خاموشی گیس پائپ لائن مرمت اور معمولی کلوٹ بنانے سے پوری روڈ پرٹریفک جام معمول کی باے بن چکی ہے لمبی قطاریں شدید گرمی میں روڈ پر انے جانے والوں کی مقدر بن گئی ہے مین روڈ کی اوپر گاڑیوں میں کئی کئی گھنٹوں تک موجود رہنے سے مریضوں خواتین بچوں بوڑھوں اور عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا سیاح بے خبری کی وجہ سے سیر کرنے کی بچائے ہر روز نئے نئے مصیبت میں پھنس جاتے ہیں مرمت کی نام پر پوری روڈمشیندری کی گہرے گہرے لکیروں میں تبدیل مرمت تو مختلف معمولی معمولی مقامات پر ہوئی لیکن مرمت کی کام کرنے والوں نے پوری روڈ کوگہرے گہرے لکیروں میں تبدیل کرکے اس اہم شاہراہ کی حلیہ تبدیل کی ہے مٹہ سمبٹ خیر اباد کی قریب تاریخی سست روی سے ایک کلوٹ پر کام نے مٹہ کی عوام کا بیڑہ غرق کردیا ذمہ داروں کو کوئی پرواہ نہیں اس کلوٹ جہا ں پر کام چند گھنٹوں کی ہیں لیکن کوئی احساس نہ ہونے اور ذمہ داروں کی جان بوجھ کر سوجانے سے اب یہاں پر کام ہفتوں اور مہینوں پر جاری رہنے کا امکان ہے عوام کی صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور روڈ کی جان بوجھ کر سونے والے ذمہ داروں سے مداخلت کی اپیل تفصیلات کی مطابق اس وقت کانجوتاباغڈھیرئی اہم شاہراہ ذمہ دار محکموں اور انکے افسران کی تاریخی خاموشی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے کیونکہ اس روڈ پر اس وقت کی جس کی لاٹھی اسکی بھینس والا معاملہ ہے اور بڑی تعداد میں کنسٹرکشن میٹریل اور کام کیلئے استعمال ہونے والا یہ روڈ اب مرمت کی نام کی نام پر ایک اور منظر پیش کرنے کی ساتھ گیس پائپ لائن اور سمبٹ خیراباد مٹہ میں ایک چھوٹے سے کلوٹ بنانے کی معمولی کام کی لمبی کہانی کی وجہ سے عوام کیلئے اس سیزن کی بدترین درد سر بن چکا ہے اور ائے روز ان مقامات پر کلومیٹروں کی حساب سے لمبی لمبی قطاریں ایک معمول کی بات بن چکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں سمیت خواتین بچے اور سیاح ہرروز اس شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے اس روڈ کی اوپر گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بے خبری میں سیر کیلئے اس روڈ پر انے والے سیاح بھی توبہ کرکے زیادہ تر سیاح واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں جو ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور روڈ کی لاپتہ ذمہ دار افسروں کیلئے لمحہ ء فکر ہے کہ اخر کیوں یہ اربوں روپے کا روڈ جان بوجھ کر عوام کیلئے ایک نہ ختم ہونے والا درد سر بنایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان صوبائی وزیر محیب اللہ خان وفاقی وزیر مراد سعید اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ائرکنڈیشن دفتروں سے نکل کر اگ برسانے والی سورج میں اس اہم شاہراہ پر غریب عوام کی حالت زار دیکھ لیں اور اس اہم شاہراہ پر ہونے والی تمام غیر قانونی اور غیر ضروری کاموں کو روک لیں کیونکہ سیاحت کی جاری سیزن کی دو تین ماہ میں اس طرح کام اس اہم شاہراہ پر کرنے سے یہاں کی عوام یہ ضلع سوات کی سیزن کو ناکام بنانے کی ایک کوشش اور ایک سازش قراردیتے ہیں۔
1,454 total views, 4 views today