مٹہ (سوات نیوز) کالاکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کی ڈراپ سین ہو گیا دو سگے بیٹوں نے اپنے ایک رشتہ دار سے ملکر اپنے والد کو قتل کیا پولیس نے ڈی ایس پی مٹہ اور ایس ایچ او کالاکوٹ کے قیادت میں بھر پور اور جدید طرز تفتش پر کام کرکے اس اندھے قتل کا پتہ لگا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے الہ قتل بھی برامد کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان اور ایس ایچ او پولیس تھانہ کالاکوٹ محمد زیب خان نے کہا کہ بارہ جون پر پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش کی اطلاع ملکر پولیس نے کالاکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں علاقہ سخرہ سنگ باران سے یہ لاش اپنی تحویل میں لے لی اور اس اندھے قتل کی ملزمان معلوم کرنے کیلئے کام شروع کیا جبکہ بعد میں مقتول کی شناخت محمد صابر ولد سرخط سکنہ عالم گنج تحصیل چارباغ سے ہوا جو اس وقت عالم گنج کے سکول میں اسلامیات کا استاد بھی تھا انہوں نے کہا کہ جب پولیس کے اعلیٰ احکام اور خصوصا ڈی ائی جی ڈی پی او سوات اور ایس اپرسوات کو اطلاع دی گئی تواس موقع پر ڈی پی او سوات نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان کے قیادت میں ایک تفتشی کمیٹی بنائی جس میں ایس ایچ او کالاکوٹ محمد زیب خان تفتشی افسر تھانہ کالاکوٹ اسلام الحق خان اے ایس ائی باچا زادہ اے ایس ائی گوہر خان اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے ذمہ دار بھی شامل تھے اس کمیٹی نے جدید طرز تفتش پر دن رات کام کرکے اللہ تعالے نے اس اندھے قتل کی کیس میں پولیس کو کامیابی دلائی انہوں نے کہا کہ تفتش میں پتہ چلا کہ مقتول محمد صابر ولد سرخط سکنہ عالم گنج چار باغ کو انکے دو سگے بیٹوں مسمیان عطاء اللہ اور ذاکر اللہ نے اپنے ایک رشتہ دار نائب زادہ ولد گل زادہ سکنہ دارمئے کیساتھ ملکر قتل کیا اور تینوں نے پہلے صلاح مشورہ کرکے مقتول کو اس علاقے میں بلاکر وہاں پر فائر کرکے قتل کیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والے پستول اور چاقوں کو بھی برامد کی ہے ڈی ایس پی مٹہ پیرسید خان نے کہا کہ وجہ قتل گھریلوی تنازعات بتائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مزید تفتش بھی جاری ہے۔
2,389 total views, no views today



