خوازہ خیلہ(فرمان سواتی) خوازہ خیلہ کے گاوں مشکومئی میں گیس سلینڈر دھماکہ میں تین بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ، پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ اور سول ہسپتال خوازہ خیلہ کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں مشکومئی میں سکول سے تین بچے گھر واپس اگئے
تو والدہ گیس پر کھانا گرم کررہی تھی کہ اچانک سلینڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی جس میں تین بچےتیرہ سالہ اختر زیب اٹھ سال گلالئی جبکہ چھ سال سمائلہ ولداکبر باچہ سکنہ مشکومئی سوات جھلس کر زخمی ہوگئی جن کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں پراخترزیب سیریس حالت میں ہونے کی وجہ سے سیدو شریف ہسپتال کو منتقل کیا گیا ہے ۔
1,992 total views, no views today
Comments



