سوات (سوات نیوز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں وکارکنوں سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین نے پڑھایا،اس موقع پر محمد مرسی کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی،اس موقع پر حاجی حیات علی، حافظ اسرار، اختر علی خان اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
1,498 total views, 4 views today
Comments