بریکوٹ (ریاض احمد سے) بریکوٹ میں صفائی مہم کا آغاز، ویلج کونسل بریکوٹ غربی کے زیر اہتمام بازار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل انتظامیہ، ٹی ایم اے، پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن، آل ناظمین، سول سوسائٹی، اساتذہ کرام، سکول کے طلباء نے بھر پور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنم ناصر، تحصیل کونسلر بریکوٹ فضل اکبر خان، ناظم ویلج کونسل غربی حماد خان، نائب ناظم اعزاز خان، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صد رانجینئر شرافت علی خان، ممتاز سماجی شخصیت محمد شیر علی خان، آصف خان، ڈاکٹر مظفر سید، ڈاکٹر لیاقت خان، سپرنٹنڈنٹ محمد آیاز خان اور دیگر نے کہا کہ صاف ستھرا معاشرہ عظیم قوموں کی علامت ہے جو معاشرہ صاف و ستھراہ ہو وہاں بیماریاں بہت کم پیدا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول صاف ستھراہ رکھیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں کو پاک وصاف رکھنے پر توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی سمیت دیگر ممکنہ بیماریوں کا روک تھام ہونے سے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے جبکہ ان کے علاقے بھی پاک صاف رہنے سے دیگر علاقوں کی لوگوں کو مثبت پیغام جائے گا، مقررین نے مزید کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک سے پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن صرف پاکستان میں پولیو کے وائر س کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں لہذامرض کے خاتمے کے لئے تمام شہر ی اپنے کردار کو ادا کریں، تقریب کے آخر میں بریکوٹ بازار میں واک بھی کیا گیا جس میں تحصیل انتظامیہ، ٹی ایم اے سٹاف،سول سوسائٹی، اساتذہ، سکول کے بچوں سمیت بلدیاتی ممبران اور دیگر نے بھی شرکت کی، سکول طلباء نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔
1,180 total views, 2 views today