اسلام آباد (این این ائی) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ میری اطلاعات یہ بھی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہر صورت میں 21 نومبر کو جانے کا فیصلہ رکھتے تھے لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہآرمی چیف کو ایکسٹینشن ملنی چاہئے کیونکہ اس وقت جو ملک کے حالات ہیں خاص طور پر سیکورٹی کی صورتحال تواس میں ایک تجربہ کار آدمی کی بطور آرمی چیف ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا انہوں نے کہا کہ جب چیزیں ابجیسے پیچھے سے چلی آ رہی ہیں اس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا رہنا ضروری ہے، قومی اقتصادی کونسل میں آرمی چیف کا شامل ہونا بھی اس بات کی طرف ایک اشارہ ہے۔
1,291 total views, no views today



