مینگورہ، گورنمنٹ جہان زیب کالج کے شعبۂ تاریخ میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں شعبۂ تاریخ نے اپنے ان طلبہ جنھوں نے ماہانہ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی وہ طلبہ جن کی حاضری سو فی صد تھی، کو انعامات سے نوازا۔ شعبہ تاریخ کے چےئرمین ڈاکٹرسلطان روم نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام میں شعبہ تاریخ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر خورشید نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی ایس چارسالہ پروگرام کے تاریخ کے طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری کالج میں داد وصول کر رہے ہیں، اسی طرح انٹر کے طلبہ بورڈ میں پوزیشن لے کر وظا ئف حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے طلبہ اس معیار پر پورا اتریں گے۔اس طرح شعبہ تاریخ کے چےئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ممکن ہے، بہ شرط یہ کہ طلبہ محنت کریں۔ باقاعدہ کلاسز لیتے رہیں اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے طلبہ محنت کرکے ہماری کوششوں کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔یوں جہان زیب کالج اورشعبہ تاریخ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مستقبل کو بھی روشن کریں گے۔
1,000 total views, no views today


