نیویارک سٹی (سوات نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی کارروائی کے اپنے ابتدائی حکم پر یو ٹرن لیتے ہوئے فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی مسلح افواج کو ایران کو منہ توڑ جوان دینے کے اپنے ابتدائی حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جس میں ایران کے ریڈار اور میزائل بیٹریزکو نشانہ بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی افواج نے اپنے صدر کے حکم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں، جنگی طیارے فضا میں طبل جنگ بجا رہے تھے اور جنگی بحری بیڑے نے پوزیشن سنبھال لی تھیں کہ صدر نے حکم واپس لے لیا۔
1,634 total views, 4 views today
Comments