سوات(سوات نیوز)سوات کی فلک بوس وادی ملم جبہ میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر لگی زپ لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فواد خان، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ حمیدخان بونیر اور ملم جبہ ریزورٹ کے جی ایم پیروارث شاہ بھی موجود تھے۔ ملم جبہ میں لگی زپ لائن 560 میٹر لمبی ہے جو پاکستان کی واحد زپ لائن ہے۔ اس کی اونچائی 300 میٹر ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں سوات سمیت دیگر اضلاع میں 50 نئے تفریحی مقامات متعارف کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گبین جبہ میں سیاحوں کے لئے رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن نے کہاکہ ملم جبہ اور کالام روڈ 31 دسمبر تک تعمیر ہوں گے۔ سوات موٹروے بھی اس سال کی آخر تک مکمل ہوجائے گی، تاہم موٹروے اب بھی سیاحوں کے لئے کھلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امسال سوات میں 10 لاکھ سیاح آئے ہیں اور ہم دعوت دیتے ہیں کہ سیاح آئیں، یہاں پر امن ہے۔ ان کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
2,485 total views, 2 views today