بریکوٹ (ریاض احمدسے) تحصیل بریکوٹ میں دو مختلف ٹر یفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شد ید زخمی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزیدتفتش شروع کردی۔ واقعات کے مطابق پہلا واقع تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں اس وقت پیش آیا کہ سات سالہ فرہان ولد فداامین ساکن پارڑئی سکول جاتے ہو ئے روڈ کراس کرتے وقت ایک موٹرکار نمبر373I/ICT نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا، لواحقین نے فوری طبی امداد کیلئے بریکوٹ ہسپتال پہنچادیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا۔ اس طرح دوسرا واقعہ بریکوٹ چینوگان میں ٹرک اور موٹرسائیکل کے مابین پیش آیا۔ مینگورہ سے پنجاب جانے والاٹرک جو ڈرائیور شوکت علی ولد حشمت علی ساکن فیصل آباد چلا رہا تھا۔ چینوگان کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عطاء اللہ شدید زخمی حالت میں مینگورہ سیدوشریف منتقل کردیا۔ تھانہ غالیگے پو لیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتش شروع کردی
1,811 total views, no views today



