مینگورہ (سوات نیوز)پراجیکٹ ان ایکشن، کانجوٹاؤن شپ میں بجلی کامسئلہ حل، ٹاؤن شپ کے مکینوں میں خوشی کی لہردوڑگئی، حاجی بخت کرم خان نے بجلی ٹرانسفارمر کامعاملہ اٹھاکرپی ڈی کے دفترپہنچ گئے، پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کوعوامی تشویش سے آگاہ کردیا، چاردنوں سے بجلی ٹرانسفارمرخراب ہونے سے سیکٹرAمیں بجلی کی سپلائی معطل رہی، سیکٹر(A) کے مکین حاجی بخت کرم کو صورتحال سے آگاہ کیاحاجی بخت کرم نے مکینوں کیساتھ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پاس پہنچ کر مسئلہ حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کانجوٹاؤن شپ سیکٹر(A) میں چاردن قبل بجلی ٹرانسفارمرکی خرابی کے باعث علاقہ اندھیرے میں ڈوباہواتھا، جبکہ گرمی کے باعث لوگوں کو شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاتھا، علاقے کے مکینوں نے مختلف لوگوں اورحکام سے رابطہ کیا۔ لیکن کوئی شنوائی حاسل نہ ہوسکی، بعدمیں انہوں نے کانجو ٹاؤن شپ کے صدرحاجی بخت کرم خان کے پاس جاکران کوپوری صورتحال سے اگاہ کردیاجس پر حاجی بخت کرم خان مکینوں کو ساتھ لیکرسوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کے دفتر پہنچ گئے اور پی ڈی کو پوری صورتحال سے آگاہ کردیا، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسفارمر نصب کرکے مسئلہ حل کردیا، جس پر اہل علاقہ نے پی ڈی لعل بادشاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرا کاؤنٹ آفیسر اوردیگرمتعلقہ حکام اورحاجی بخت کرم خان کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کادیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ان کاشکریہ اداکیا بعدازاں لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے حاجی بخت کرم خان نے کہا کہ کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں کی بلاامتیاز اوربلاتفریق خدمت میرامشن ہے اورخدمت کے اس مشن سے مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا،
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت سے مجھے دل کاسکون ملتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں اورموجودہ پی ڈی جو کہ ایک باصلاحیت انسان ہے جو مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان سے امید کی جاتی ہے کہ ان کے دورمیں کانجوٹاؤن شپ ترقی کے منازل طے کرے گی، ہم ان سے بھرپور تعاؤن کریں گے۔
1,140 total views, no views today



