چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تباہی اور تنزلی کے شکار اداروں کو ٹھیک کرنا بلا شبہ ایک صبر آزما اورمشکل کا م ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہیں عوام نے بھی اپنے مستقبل کے لئے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے حکومت کی کامیابی اورمعاشرے سے ظلم،کرپشن اور نا انصافی کو ختم کرنے کیلئے عوام کی تعاون بہت ضروری ہے وہ اپنے حجرے مکان باغ مینگورہ میں ملاقات کے دوران لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے
اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کئے جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقعہ پر ہی حل کئے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کیلئے جو قانون ہے وہ وزیراعلیٰ،وزراء،ایم پی ایز اورایم این ایز کیلئے بھی ہیں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہم عوام کے خادم ہے اور عوام ہی ہمارے حکمران اور وی ائی پی لوگ ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی آپ کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کرینگے تو اُن کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہوگی عوام کی جان ومال کی تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے انہوں نے کہا کہ کہ کسی بھی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کے لئے دلیرا نہ اور وقتی طور پر کچھ مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو گزشتہ ستر سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوج الحال معیشت کو استحکام دینے کے لئے کوشاں ہے صوبائی حکومت اس سلسلے میں متعدد اصلاحاتی اقدامات کر چکی ہے اور بتدریج آگے بڑھ رہی ہے باشعور عوام کے تعاون سے ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کا خواب ضرورت شرمندہ تعبیر ہو گااور عوام جلد ریلیف محسوس کریں گے انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے گامزن ہے ہم نے پہلے کبھی اپنے منشور اور ویژن پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جزوقتی اقدامات کی بجائے طویل المدتی منصوبہ بندی کا راستہ اختیار کیا ہے کیونکہ ہم پارٹی کو نہیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کا نظام متعارف کرایا ہیانہوں نے کہا کہ وہ مخالفین کے بے بنیاد اور غیر منطقی پروپیگنڈوں پر توجہ دینے کی بجائے اداروں کی اصلاح کے لئے کوشاں ہیں موجودہ حکومت واحد صوبائی حکومت ہے جس نے حقیقی جمہوری طرز حکومت کی بنیاد رکھی، اداروں کو ان کے اصلی اختیارات کے مطابق فعال بنایا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی، اس مجموعی عمل کو درجنوں پالیسیوں اور قوانین سے دیر پا بنایاتاکہ آئندہ کوئی بھی عوامی خدمات کے اداروں سے کھلواڑ نہ کر سکے، ہم بتدریج بہتر سے بہترین کیطرف گامزن ہے اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے چیئرمین ڈیڈیک نے بحرین سے کالام روڈ کے حوالے سے کہا کہ بحرین تا کالام جی ٹی روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نہ صرف سوات کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کیلئے زیادہ پرکشش بن جائیں گی بلکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی انقلاب آئے گا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پورے ضلع سوات میں سیر و تفریح کے نئے مقامات کھلیں گے اور سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا سوات موٹروے اور چکدرہ تا کالام روڈ سیاحت کی ترقی کیلئے اہم ترین منصوبے ہیں ان کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن، رشوت، اقرباء پروری اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے تمام دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ہم تمام تعمیراتی کام کا معائنہ ہر وقت کریں گے تاکہ یہ تمام منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل ہوں اور نہ صرف مقامی لوگوں کو سکون ملے بلکہ یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی سوات کی سیر و تفریح کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس ہوں۔
1,069 total views, no views today



