سوات(سوات نیوز)مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس استشنیٰ خاتمہ کے قریب یا ختم ہوگیا ، ذرائع کے مطابق سکریپ کارخانوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ 100 روپے میں سے 20 روپے حکومت کو ٹیکس ادا کرنا ہونگے۔جس کے وجہ سے سکریپ کارخانے بند ہونے لگے ہیں ، چکدرہ درگئی میں متعدد کارخانوں کو نوٹس موصول ہونے کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے مہینے سے یہ کارخانے بند ہو جائین ، اس طرح اگلے مہینے سے سوات کے ماربل فیکٹریوں پر بھی ٹیکس لگانے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ پچھلے حکومت میں مالاکنڈڈویژن کو پانچ سالوں تک ٹیکس کی استشنیٰ دیدی گئی تھی ۔ اور پارلیمنٹ میں اس کا باقاعدہ بل بھی منظور ہو گیا تھا ۔ تاہم ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
2,240 total views, no views today



